Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

دپیکا پڈوکون کے ماضی سے متعلق بڑا انکشاف؟ مزمل ابراہیم کے بیان نے ہلچل مچا دی

بھارتی اداکار مزمل ابراہیم نے اداکارہ دپیکا پڈوکون سے متعلق اپنے پرانے انٹرویو کے وائرل کلپس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو اصل تناظر سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ مزمل ابراہیم کے 2025 میں ریکارڈ کیے گئے اس انٹرویو کے چند حصے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کرنے لگے جن میں مزمل نے دعویٰ کیا تھا کہ کیریئر کے ابتدائی دور میں دپیکا نے انہیں پروپوز کیا تھا تاہم انہوں نے اس وقت یہ پیشکش قبول نہیں کی۔اس بیان کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں مزمل نے کہا کہ وائرل ہونے والے کلپس مکمل گفتگو کی عکاسی نہیں کرتے، بلکہ ایڈیٹنگ کے باعث اصل پس منظر اور احترام پر مبنی انداز نظر انداز ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی ماضی کی زندگی سے وابستہ افراد کے بارے میں عزت کے ساتھ بات کرتے ہیں اور ان کے دل میں کسی کے لیے کوئی منفی جذبات نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button