Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

اداکارہ سوہائے علی کی حالیہ پوسٹ سے طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ سے ان کی شوہر سے علیحدگی کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔سوہائے علی ابڑو کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم ان کی ذاتی زندگی کچھ وقت سے خبروں کی ذینت بنی ہوئی ہے۔اداکارہ کی جانب سے اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شوہر کے حوالے سے کوئی اپڈیٹ نہ کیے جانے پر طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا۔تاہم اداکارہ نے بیٹی اور شوہر کی ایک ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں جس پر صارفین خوش ہوگئے اور ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بھی ختم ہوگئیں۔سوہائے علی نےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں لکھا کہ کوئی بھی باپ بن سکتا ہے لیکن ڈیڈی بننے کے لیے ایک خاص آدمی کی ضرورت ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button