Select Language
شوبز

پاکستان کیخلاف نہ بولنے پر بالی ووڈ اسٹارز کیخلاف مہاراشٹرا پولیس ایکشن میں آگئی

حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور جنگ پر پاکستان کیخلاف خاموشی اختیار کرنے پر مہاراشٹر پولیس نے اپنے ہی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔جہاں پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کے کئی فنکار پاکستان کیخلاف زہر اُگلتے رہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائیں وہیں بھارت کے کچھ بڑے اسٹارز ایسے بھی تھے جنہوں نے اس سنگین نوعیت کے معاملے پر خاموشی اختیار کی اور کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔تاہم بھارتی انتہا پسندوں سمیت مہاراشٹرا پولیس کو بھی یہ بات ہضم نہ ہوئی اور اپنے ہی فنکاروں کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا شروع کردیا۔مہارشٹرا پولیس کی انسٹاگرام اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کیخلاف نہ بولنے والے سپر اسٹارز کی تصاویر شیئر کی ہیں جن کے منہ پر تالے کا ایموجی لگا ہے۔ اس اسٹوری میں مہاراشٹرا پولیس نے سلمان خان، شاہ رُخ خان، عامر خان، دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ جیسے دیگر بڑے بالی ووڈ اسٹارز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ ڈیئر سیلیبریٹیز اب امن ہے، اب آپ لوگ انسٹاگرام پر واپس آ سکتے ہیں، اب آپ کے غیرملکی مداحوں کے ناراض ہونے کا کوئی خطرہ باقی نہیں رہا‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button