Select Language
شوبز

ہیری پوٹر سیریز میں کاسٹنگ کے بعد اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

برطانوی اداکار پاپا ایسیڈو نے انکشاف کیا ہے کہ معروف سیریز ہیری پوٹر میں کاسٹ کیے جانے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ جیسے ہی ان کی اس سیریز میں شمولیت کا اعلان سامنے آیا، انہیں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے جن میں انہیں اس پروجیکٹ سے الگ ہونے کا کہا جا رہا ہے، بصورت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض افراد کی جانب سے واضح طور پر یہ کہا گیا کہ اگر انہوں نے سیریز میں کام جاری رکھا تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔ تاہم اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ محفوظ ہیں، لیکن اس نوعیت کی دھمکیاں کسی بھی شخص کے لیے ناقابل قبول ہیں۔اداکار نے مزید بتایا کہ وہ اس نئی سیریز میں ایک جادوگر کا کردار ادا کر رہے ہیں، اور یہ صورتحال انہیں ذہنی اور جذباتی طور پر متاثر کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button