Select Language
بین الاقوامی

صدر جو بائیڈن نے دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بننے پر غور شروع کر دیا

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بننے پر غور شروع کردیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق صدر بائیڈن کے انتہائی قریبی افراد کا کہنا ہےکہ جو بائیڈن نے دستبردار ہونے کے لیے ابھی اپنا ذہن تو نہیں بنایا تاہم بظاہر وہ اس حقیقت کو تسلیم کر رہے ہیں کہ انہیں ممکنہ طورپر اس دوڑ سے دستبردار ہونا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق بائیڈن اب اس بات پر یقین کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں کہ نومبر کے صدارتی انتخابات کو جیتنا ان کے لیے مشکل ہوگا اور بلآخر انہیں صدارت سے دستبردار ہونا پڑے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عین ممکن ہے کہ جوبائیڈن کاملا ہیریس کو صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزد کردیں۔ میری لینڈ کے رکن کانگریس جیمی ریسکین بھی اب ان ڈیموکریٹ رہنماؤں میں شامل ہیں جو بائیڈن پر زور دے رہے ہیں کہ وہ دستبردار ہوں۔اس سے قبل گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب کی دوڑ سےباہر ہونے کا مشروط اشارہ دیا تھا۔ایک انٹرویو میں جو بائیڈن نے کہا تھا کہ اگر ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ طبی مسائل پیچیدہ نوعیت کے ہیں تو وہ صدارتی دوڑ سے باہر ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ جو بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے اور انہيں ویکسین بھی لگادی گئی ہیں، وہ آئسو لیشن میں صدارتی فرائض سرانجام دے رہے ہيں۔81 سالہ امریکی صدر پر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلے مباحثے کے بعد سے اپنی ہی سیاسی جماعت کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا دباؤ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button