Select Language
بین الاقوامی

لبنان میں مسیحی مقدس مجسمے کی بے حرمتی

لبنان میں ایک متنازع واقعے کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں ایک اسرائیلی فوجی کی جانب سے ایک مقدس مسیحی مجسمے کی بے حرمتی کی ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی کو ہتھوڑے کے ذریعے مقدس مجسمے کو نقصان پہنچاتے دیکھا گیا۔اس تصویر نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور چند ہی گھنٹوں میں اسے لاکھوں افراد نے دیکھ لیا۔اطلاعات کے مطابق اس تصویر کو پیر کی صبح تک 50 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا تھا، جس کے بعد دنیا بھر میں صارفین، مذہبی حلقوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصویر حقیقی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button