Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

منی پورمیں نسلی فسادات کی نئی لہر،مودی سرکارحالات پرقابوپانےمیں بری طرح ناکام

مودی سرکار کی یک طرفہ اور ناکام پالیسیوں نے منی پورکو آگ میں جھونک دیا،پُرتشدد واقعات شدت اختیارکرگئے۔بھارت کا اپنا جریدہ”ٹائمز آف انڈیا "منی پورمیں اٹھنےوالے فسادات کی تفصیلات سامنے لے آیا۔منی پور کے کانگ پوکپی ضلع میں مسلح حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک، ایک زخمی اور ایک لاپتہ ہوگیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ناگا قبیلے سے ہے۔ مقامی افراد نے کوکی عسکریت پسندوں پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے، دوسری جانب ضلع سیناپتی میں کوکی کسانوں پر حملے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔منی پور میں امن اجلاس کے ایک روز بعد تازہ تشدد ریاست کی نازک سکیورٹی صورتحال کو ظاہر کرتا ہے، بین الاقوامی جریدے الجزیرہ نے منی پور کےتنازع پر تجزیہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فسادات اب محض میتی کوکی قبائل تک محدود نہیں رہے بلکہ ایک زیادہ پیچیدہ اور کئی فریقوں پر مشتمل تنازع بن چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button