Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

ایران پر امریکی پابندیوں پر چین بھی میدان میں آگیا، اپنے مفادات کے تحفظ کا بڑا اعلان

چین نے ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے نئی اقتصادی پابندیوں اور مزید سخت اقدامات کی دھمکی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ اپنے قومی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین یک طرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی پہلے بھی متعدد بار مخالفت کرچکا ہے اور آئندہ بھی ایسے اقدامات کے خلاف اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔لن جیان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن نے ایران کے ساتھ کاروباری روابط رکھنے والے بعض اداروں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں چین سے تعلق رکھنے والے ادارے بھی شامل ہیں۔امریکی انتظامیہ نے ایران کے خلاف مزید ثانوی پابندیوں کی دھمکی بھی دی ہے۔ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے ساتھ تجارت اور مالی روابط رکھنے والے دوسرے ممالک اور کمپنیوں پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ تہران کی عالمی اقتصادی سرگرمیوں کو محدود کیا جاسکے۔چین ایران کا ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان خاص طور پر توانائی اور تیل کے شعبے میں اہم تجارتی روابط موجود ہیں۔ اسی وجہ سے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا براہ راست اثر چین کے کاروباری اور توانائی سے متعلق مفادات پر بھی پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button