Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

کویت بھی سعودی عرب کی طرح پاکستان سے عسکری و دفاعی معاہدہ کا خواہشمند

میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ کویت پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھانے کا خواہاں ہے۔رائٹرز کی مطابق کویت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان موجود دفاعی تعاون جیسے ماڈل سے استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جن شعبو ں میں تعاون زیرِ غور ہے، ان میں فوجی تربیت اور مشترکہ مشقیں، دفاعی مہارت اور تکنیکی تعاون، دفاعی سطح کے عسکری وفود کا تبادلہ اور دفاعی سلامتی کے امور پر قریبی رابطہ ہوا۔واضح رہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان پہلے سے دفاعی تعاون موجود ہے، تاہم رائٹرز کے مطابق کویت اسے مزید وسعت دے کر ایسے فریم ورک تک لے جانا چاہتا ہے جیسا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں قائم ہے۔تاہم، اب تک کویت یا پاکستان کی جانب سے کسی نئے دفاعی معاہدے یا مخصوص منصوبے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ رائٹرز کے مطابق اس وقت یہ معاملہ دونوں ممالک کے درمیان جاری مشاورت اور تعاون بڑھانے کی خواہش کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ پاکستاننیوز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button