Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

آبنائے ہرمز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:ایران کا امریکہ کو پیغام

تہران: ایران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو جنگ، امریکی دباؤ یا فوجی کارروائیوں کے ذریعے دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا، بلکہ اس کے لیے ایرانی عوام کے حقوق اور ایران کے مؤقف کا احترام ضروری ہے۔ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج آبنائے ہرمز کے معاملے پر اپنے مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز جنگ، شرارت یا امریکی جارحیت کے ذریعے دوبارہ نہیں کھلے گی۔ اس اہم آبی گزرگاہ کی بحالی کا واحد راستہ ایرانی عوام کے حقوق کا احترام اور ایران کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنا ہے۔بریگیڈیئر جنرل اکرمینیا نے مزید کہا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق حالیہ کشیدگی اور فوجی حملوں کے بعد ایران اپنے دفاعی مؤقف پر قائم ہے اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button