Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

اٹلی میں اسرائیلی شہری کروڑوں روپے کی منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار

اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایک ایئرپورٹ پر حکام نے اسرائیلی شہری کو 216 کلو گرام منشیات کے ساتھ حراست میں لے لیا ہے۔اٹلی کی کسٹمز اور مالیاتی پولیس کے مطابق ملزم تل ابیب سے روم پہنچا تھا۔ معمول کی جانچ کے دوران اس کے سامان پر شبہ ہوا جس کے بعد تلاشی لینے پر سات سوٹ کیسوں سے مجموعی طور پر 216 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔ منشیات ایک مخصوصو پودے سے حاصل کردہ ہے جس کے پتوں میں محرک مادہ پایا جاتا ہے اور کئی یورپی ممالک میں اس کی درآمد اور فروخت پر پابندی اور سخت قانونی ضوابط نافذ ہیں۔ حکام نے منشیات قبضے میں لے کر ملزم کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ آیا وہ کسی بڑے بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھا یا اکیلا کام کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button