Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران نے آبنائے ہرمز ایک بار پھر مکمل طور پر بند کر دی

لاہور(آصف اقبال)ایران نے خلیج فارس کی اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز کو ایک بار پھر مکمل طور پر بند کر دیا ہے، جس کے باعث عالمی تیل کی ترسیل اور بحری تجارت شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ’’آئندہ اطلاع تک‘‘ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کے مطابق آئی آر جی سی نیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں غیر ملکی مداخلت اور جہاز رانی کے لیے مبینہ طور پر ’’غیر قانونی راستہ‘‘ مقرر کرنے کی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا۔پاسداران نیوی کے مطابق متعدد بحری جہازوں نے اپنے راستے کی درستی اور منظور شدہ بحری گزرگاہ اختیار کرنے سے متعلق انتباہات کو نظر انداز کیا۔ ایک جہاز نے مبینہ طور پر اپنے نیویگیشن سسٹمز بند کر دیے تھے اور بحری سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا، راستہ تبدیل کرنے کا حکم نظر انداز کرنے پر اس پر انتباہی فائرنگ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button