Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

نئے ایئرفورس ون کی خفیہ معلومات لیک کرنے پر صحافیوں کیخلاف عدالتی کارروائی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ائیرفورس ون طیارے سے متعلق سکیورٹی خدشات کی خبریں شائع ہونے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ان رپورٹس سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے نیویارک ٹائمز کے متعدد صحافیوں کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کر دی ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک ٹائمز کے چار صحافیوں کو عدالتی سمن جاری کیے گئے ہیں اور انہیں گرینڈ جیوری کے سامنے پیش ہو کر گواہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کو سونپ دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاش پٹیل نے اس معاملے پر وائٹ ہاؤس میں کئی گھنٹے گزارے اور مختلف حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کا سفر نئے ائیرفورس ون طیارے میں کیا تھا، تاہم واپسی پر انہوں نے اچانک پرانے ائیرفورس ون میں سفر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button