Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

’ہم نے ایران کی فوج کو مکمل طور پر تباہ کر دیا‘، امریکا کی 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

ٹرمپ کا امریکہ کے 250ویں یوم آزادی کی تقریبات سے خطاب،ایرانی فوج کو تباہ کرنے کادعویٰ
واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔واشنگٹن کے نیشنل مال میں منعقدہ ’سیلوٹ ٹو امریکا‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی اور حالیہ امریکی اقدامات کا دفاع کیا۔انہوں نے خطاب کے دوران کہا، ’ہم نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آپ وینزویلا کو دیکھیں، ایران کو دیکھیں، ہم نے اسے ختم کر دیا، ان کی فوج کو تباہ کر دیا۔‘امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایران کے خلاف اس دعوے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی کسی مخصوص فوجی کارروائی کا ذکر کیا۔ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور خطے میں سکیورٹی کے معاملات عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق امریکی صدر کے اس بیان کو داخلی سیاست، قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی سرکاری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات خطے میں جاری سفارتی اور سیاسی کشیدگی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، اس لیے ان کی عملی اور عسکری حیثیت کا تعین سرکاری شواہد اور بعد میں سامنے آنے والی معلومات کی روشنی میں ہی ممکن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button