Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے فوجی و دفاعی نظام امارات بھیجا

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے حالیہ ایران جنگ کے دوران امارات میں آئرن ڈوم سسٹم اور درجنوں اسرائیلی فوجی بھیجے۔یروشلم پوسٹ اور دیگر میڈیا آؤٹ لیٹس نے 26 اپریل کو اسرائیل کی جانب سے اس اقدام کی اطلاع دی تھی۔ اس وقت اس رپورٹ کو "غیر ملکی ذرائع” سے منسوب کیا گیا تاہم اب اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ مری ریجیو نے عوامی سطح پر اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔ متعدد اسرائیلی حکام نے کہا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی امارات کے صدر محمد بن زید کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے بعد آئرن ڈوم بیٹری اور انٹرسیپٹرز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ اگر اسرائیلی حکام کا یہ دعویٰ درست ہے تو اسرائیلی آئرن ڈوم کو اسرائیل سے باہر آپریشنل طور پر استعمال کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button