Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران نے فرانس اور برطانیہ کا آبنائے ہرمز سے متعلق بیان مسترد کردیا

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز غیر علاقائی ریاستوں کے لیے فوجی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی جگہ نہیں ہے۔نائب وزیر خارجہ نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر لکھا کہ ایک ذمہ دار طاقت اور آبنائے ہرمز کی سلامتی کے ضامن کے طور پر، ایران اس حساس آبی گزرگاہ میں کسی بھی فوجی سرگرمی کے خلاف سب کو خبردار کرتا ہے۔کاظم غریب آبادی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب برطانیہ اور فرانس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ دونوں ممالک آبی گزرگاہ میں بحری جہازوں کی آزادی کی حمایت کے لیے فوجی مشن کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔دونوں ممالک کے اس بیان کے جواب میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی حفاظت علاقائی ریاستوں پر منحصر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button