Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وزیراعظم شہباز شریف سے ترک سرمایہ کارسے ملاقات،ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

لاہور(آصف اقبال) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ترک سیل (Turkcell) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی طحہ کوچ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے پاکستان ترکیہ ڈیجیٹل کوریڈور کے قیام کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے ترک سیل کو 5G، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، اسپیکٹرم مینجمنٹ، ٹیکنالوجی کی منتقلی، مقامی مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کی دعوت دی۔ انہوں نے سرمایہ کار دوست ماحول اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔علی طحہ کوچ نے پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کو سراہتے ہوئے ٹیلی کمیونیکیشن اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاکستانی اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button