Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

فائیو سٹار ہوٹل کے مزے مفت میں لوٹیں،تنہائی کے شکار دبئی کی نئی پیشکش

امارات ائیر لائن نے موسمِ گرما کے لیے خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دبئی جانے یا دبئی میں 24 گھنٹے سے زائد قیام کرنے والے مسافروں کو مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش فراہم کی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو 22 جون سے 12 جولائی کے درمیان واپسی کے ٹکٹ بک کروانا ہوں گے جب کہ سفر 25 جون سے 30 ستمبر کے درمیان ہونا چاہیے۔فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کو دبئی کے معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں 2 راتوں کا مفت قیام دیا جائے گا جب کہ پریمیئم اکانومی اور اکانومی کلاس کے مسافر ایک رات فائیو اسٹار ہوٹل میں مفت قیام کر سکیں گے۔امارات ائیر لائن کے مطابق اس پیشکش کا مقصد دبئی میں سیاحت کو فروغ دینا اور مسافروں کو شہر میں زیادہ وقت گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔رپورٹ کے مطابق مسافروں کو خصوصی رعایتی پروگرام کے ذریعے 600 سے زائد ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات، دکانوں اور اسپا مراکز میں خصوصی رعایت بھی حاصل ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button