Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

یو اے ای نے غیرملکیوں کو بڑی سہولت دے دی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں ویزا مسائل کا شکار افراد کے لیے نئی سہولت کا اعلان کردیا گیا۔حکام نے اماراتی ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود عرب امارات میں قیام کے جرمانے معاف کرنے اور ایران جنگ سے متاثرہ مسافروں کے لیے 30 روزہ ویزا رعایت کا اعلان کیا ہے۔اماراتی حکام کے مطابق متاثرہ افراد 9 جولائی تک بغیر جرمانے ویزا اسٹیٹس درست کراواسکتے ہیں، ویزا کے لیے خصوصی رعایت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی ہے۔یہ سہولت جنگی حالات کے باعث امارات میں پھنسے افراد کے لیے ہے، سیاحتی و وزٹ ویزا رکھنے والے افراد بھی اس سے مستفید ہوں گے۔حکام کے مطابق استثنا کا اطلاق 10 جون سے 9 جولائی تک ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button