
یورپی یونین نے آبنائے ہرمز کی بندش پر ایران کی اہم شخصیات اور اداروں کے اثاثے منجمد کرنے اور ویزا پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے رکن ممالک کی رضامندی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کیا۔یورپی یونین کے فیصلے کے تحت ان ایرانی افراد اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن پر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں رکاوٹ ڈالنے یا اس سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔پابندیوں کی فہرست میں پاسدارانِ انقلاب کی بحری شاخ کے ترجمان محمد اکبرزادہ بھی شامل ہیں ان کے علاوہ ایران کی آئل ایکسپورٹرز یونین کے نمائندے حمید حسینی کو بھی بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔



