Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

نائن الیون متاثرین کے اہل خانہ کی میئر نیویارک کو 25ویں برسی کی تقریب میں شرکت سے روکنے کی درخواست

نیویارک: 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ نے Change.org پر ایک آن لائن درخواست شروع کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کو گراؤنڈ زیرو پر منعقد ہونے والی 11 ستمبر کی 25ویں برسی کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔درخواست میں میئر ممدانی کو ناپسندیدہ مہمان قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسرائیل، اسلام پسند نظریات اور ان کی بعض سابقہ سیاسی وابستگیوں کے حوالے سے ان کا ریکارڈ اس مقدس یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے موزوں نہیں۔یہ درخواست رئیل اسٹیٹ ایجنٹ چارلس گیلانٹے اور چیری سپاریشیو سمیت متعدد افراد کی جانب سے چلائی جا رہی ہے۔ چیری سپاریشیو کے شوہر تھامس سپاریشیو 11 ستمبر کے حملوں میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔درخواست کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ قانون سازوں اور 9/11 میموریل اینڈ میوزیم کی انتظامیہ پر زور دیں گے کہ وہ 11 ستمبر 2026 کو ہونے والی یادگاری تقریب میں میئر ممدانی کو مدعو نہ کرے۔درخواست پر دستخط کرنے والوں نے اس مطالبے کے حق میں کئی نکات پیش کیے ہیں، جن میں گزشتہ سال میئر کے انتخابی مہم کے دوران ممدانی کی جانب سے Globalize the Intifada کے نعرے سے لاتعلقی اختیار نہ کرنا، بروکلین کے امام سراج وہاج کے ساتھ انتخابی مہم میں شرکت، اور شہری حقوق کے وکیل رمزی قاسم کو سٹی ہال کا چیف کونسل مقرر کرنا شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق، رمزی قاسم اس سے قبل گوانتانامو بے میں قید افراد کی قانونی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ممدانی نے ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکہ کے حمایت یافتہ امیدواروں ایبر کواس اور داریالیزا اویلا شیوالیے کی حمایت کی، جبکہ ان کی پرانی سوشل میڈیا پوسٹس میں شدت پسند مبلغ انور العولقی کا بھی ذکر ملتا ہے۔چارلس گیلانٹے نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،یہ دن ہمارے لیے مقدس ہے، اور یہ تقریب ایسے افراد کے لیے پلیٹ فارم نہیں ہونی چاہیے جن کا تعلق ایسے نظریات یا شخصیات سے جوڑا جاتا ہو۔دوسری جانب 9/11 میموریل اینڈ میوزیم کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وہ منتخب عوامی نمائندوں کو ان کے سیاسی نظریات کی بنیاد پر تقریب میں شرکت سے نہیں روکتی۔ادارے کی ترجمان جولی ووڈ نے کہا کہ 2001 سے اب تک ہر موجودہ صدر، گورنر اور نیویارک کے میئر نے اس یادگاری تقریب میں شرکت کی ہے، اور منتخب عہدیدار تقریب کے دوران مخصوص نشستوں پر بیٹھتے ہیں، تاہم وہ خطاب نہیں کرتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button