Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

’’جوحکم میرے آقا‘‘اسرائیل کی توپوں کے منہ خاموش

صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے مطالبے پر اسرائیل نے فوری طور پر ایران پر حملے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے ایران کے خلاف جاری فضائی اور فوجی حملے فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف عسکری کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔اسرائیلی میڈیا کو ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا نے ایران کو پیغام دیا ہے کہ اگر وہ میزائل حملے بند کردے تو اسرائیل بھی ایران پر مزید حملے نہیں کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی اس یقین دہانی کے بعد اسرائیل نے بھی فی الحال ایران کے خلاف اپنی عسکری کارروائیاں معطل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ایک اور اسرائیلی عہدیدار نے عبرانی میڈیا کو بتایا کہ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر کیا گیا تاہم اس نے واضح کیا کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی فوجی مہم جاری رہے گی اور اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button