Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

چینی صدرکا7 سال بعد شمالی کوریا کا دورہ

چینی صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے جو کہ 2019 کے بعد سے یہ اُن کا پہلا دورہ ہوگا۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پیانگ یانگ کے مطابق یہ ایک نادر دورہ ہوگا جو ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو اجاگر کرے گا۔کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے تفصیلات فراہم کیے بغیر اطلاع دی ہے کہ شی جن پنگ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی دعوت پر پیر اور منگل کو دورہ کریں گے۔دوسری جانب چینی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے ترجمان نے بھی اس دورے کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ یہ تقریباً سات سالوں میں شی جن پنگ کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہوگا۔ چینی صدر نے آخری بار 20-21 جون 2019 کو پیانگ یانگ کا دورہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button