Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

عیدالاضحی کا خصوصی صفائی آپریشن ، 60 ہزار مساجد، عیدگاہو ں کی صفائی

لاہور( آصف اقبال)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ نگرانی عیدالاضحی کا تین روزہ خصوصی صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ لبرٹی چوک لاہور میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق، مشیر وزیراعلیٰ ذیشان ملک، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، کمشنر لاہور مریم خان، ڈپٹی کمشنر علی اعجاز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب بھر میں تین روز کے دوران 3 لاکھ 60 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار ورکرز اور 60 ہزار گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر عید کے دوران اضافی وسائل فراہم کئے گئے اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی گئی۔انہوں نے صفائی عملے، انتظامی افسران اور شہریوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ سُتھرا پنجاب پروگرام نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ذیشان رفیق کے مطابق صوبہ بھر میں 60 ہزار مساجد، عیدگاہوں اور قبرستانوں کی بھی صفائی کی گئی جبکہ چار ہزار سڑکوں کو عرق گلاب اور فینائل سے دھویا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے عیدالاضحیٰ پر بہترین کارکردگی دکھانے والے صفائی ورکرز کیلئے 10،10 ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button