Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

ایران کا کویت پر بیلسٹک میزائل حملہ، امریکا کا اسے ناکام بنانے کا دعویٰ

امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا جسے ناکام بنادیا گیا، امریکا نے حملے کو جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی بھی قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی سینٹ کام سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے کویت پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا تاہم کویتی فورسز نے اسے بروقت تباہ کردیا۔بیان میں کہا گیا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب اس وقت کیا گیا جب چند گھنٹے قبل ایرانی فورسز نے 5 ڈرونز سے حملہ کیا جو آبنائے ہرمز کے قریب اور اندر واضح طور پر خطرہ تھا۔امریکی سینٹ کام نے بتایا کہ امریکی فورسز نے تمام ڈرون ناکارہ بنادیے اور بندر عباس میں ایرانی بری فورسز کے جانب سے لانچ کیا گیا چھٹا ڈرون بھی روک دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button