Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

چین میں گیمنگ ٹائیکون کے قتل پر بزنس پارٹنر کو پھانسی دیدی گئی

چین میں معروف گیمنگ کمپنی یوزو گیمز کے بانی اور ارب پتی کاروباری شخصیت لن چی کے قتل میں ملوث ان کے کاروباری شراکت دار کو سزائے موت دیدی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2020 میں شو یاو نے اپنے کاروباری ساتھی لن چی کو زہر دے کر قتل کیا تھا۔ دونوں کے درمیان اس وقت اختلافات پیدا ہوئے جب لن چی نے کمپنی کے بعض اہم کاروباری معاملات کی ذمہ داری دوسرے ایگزیکٹوز کے سپرد کر دی تھی۔شو یاو نے اپنے پارٹنر کے اس فیصلے پر شدید ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا حالانکہ اس نے اس سے قبل لن چی کے لیے نیٹ فلیکس کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کرانے میں بھی مدد کی تھی۔لن چی کی کمپنی یوژو گیمز کے پاس چین کے عالمی شہرت یافتہ مصنف کے مشہور سائنس فکشن ناول سلسلے Remembrance of Earth’s Past کے فلمی حقوق بھی تھے جس پر مبنی عالمی شہرت یافتہ سیریز 3 Body Problem تیار کی گئی۔اس سیریز نے 2024 میں ریلیز کے بعد دنیا بھر میں غیرمعمولی مقبولیت حاصل کی جبکہ لن چی کو بعد از مرگ اس کا ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی تسلیم کیا گیا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق شو یاو نے مہلک کیمیکلز کو پروبائیوٹک گولیوں کا روپ دے کر لن چی کو دیا۔ دسمبر 2020 میں طبیعت خراب ہونے پر لن چی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ نو دن بعد 39 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button