Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

فلپائن زلزلے سے لرز اٹھا

فلپائن میں زیر تعمیر کثیر المنزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک جبکہ 17 لاپتا ہوگئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دارالحکومت منیلا کے شمال میں واقع اینجلس سٹی میں پیش آیا، جہاں زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک دو افراد کو ملبے سے نکالا گیا، تاہم ان میں سے ایک شخص بعد میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرا ملبے تلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔فائر پروٹیکشن بیورو کی ترجمان ماریا لیہ سجیلی کے مطابق تھرمل اسکینرز کے ذریعے ملبے کے نیچے سانسوں اور دل کی دھڑکنوں کے آثار ملے ہیں، جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید افراد بھی زندہ دبے ہوسکتے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button