Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

صیہونی فوج کی بربریت،غزہ میں سویا خاندان ابدی نیند سو گیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے وسطی علاقے میں کیے گئے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوگئے، جن میں ماں، باپ اور ان کا چھ ماہ کا شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔حملہ نصیرات مہاجر کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر کیا گیا، طبی حکام نے شہید ہونے والوں کی شناخت محمد ابو ملوح، ان کی اہلیہ علاء زقلان اور ان کے چھ ماہ کے بچے اسامہ کے نام سے کی ہے۔عینی شاہدین اور اہل خانہ کے مطابق حملے کے وقت خاندان اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اچانک راکٹ عمارت پر آ گرا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ملبے سے لاشیں نکالیں۔بچے کی دادی ام حمزہ ابو ملوح نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا اپنی اہلیہ اور بچے کے ساتھ بستر پر سو رہا تھا جب حملہ ہوا۔ ان کے مطابق اس حملے میں خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پیچھے چھ کم سن بچیاں رہ گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button