Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

یوم عرفہ پر 33سال بعد نایاب فلکیاتی مشاہدہ

اس سال یوم عرفہ پر ایک نایاب فلکیاتی مظہر بھی دیکھنے کو ملے گا، جب سورج براہِ راست خانہ کعبہ کے عین اوپر آ جائے گا۔ یہ منظر تقریباً ہر 33 سال بعد پیش آرہا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق یہ واقعہ 27 مئی 2026 کو دوپہر کے وقت پیش آئے گا، جو کہ 9 ذوالحجہ 1447 ہجری (یومِ عرفہ) کا دن ہوگا۔ اس لمحے سورج بالکل خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا جس کے باعث مکہ مکرمہ میں سایہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔عام طور پر خانہ کعبہ کے اوپر سورج کا یہ زاویہ سال میں دو بار بنتا ہے، جس کی وجہ مکہ مکرمہ کا جغرافیائی محلِ وقوع ہے، جو تقریباً 21.4 ڈگری شمالی عرض بلد پر واقع ہے۔ اس دوران سورج خطِ استوا اور مدارِ سرطان کے درمیان حرکت کرتا دکھائی دیتا ہے۔تاہم اس سال اس مظہر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ یومِ عرفہ کے ساتھ موافق ہو رہا ہے، جو ایک نایاب اتفاق ہے۔ اس سے قبل ایسا 1993 میں ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ فرق قمری (ہجری) اور شمسی (عیسوی) کیلنڈرز کے درمیان فرق کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اور تقریباً 33 سال بعد دوبارہ ایک ہی تاریخ پر ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button