Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدہ فوری طور پر طے پانے کا امکان نہیں، وائٹ ہاؤس عہدیدار

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدہ فوری طور پر طے پانے کا امکان نہیں، کیونکہ ایرانی قیادت کی جانب سے اس کی منظوری میں مزید کئی روز لگ سکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت ضرور ہوئی ہے تاہم حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ابھی مزید بات چیت ضروری ہے۔دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی اور امریکی مذاکرات کار معاہدے کے بنیادی اور وسیع اصولوں پر اتفاق کر چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا ماننا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی مجوزہ معاہدے کے ابتدائی خدوخال کی منظوری دے دی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ دونوں فریق اہم نکات پر متفق ہیں، لیکن کسی بھی باضابطہ دستخط سے پہلے حتمی شرائط اور تفصیلات طے ہونا ابھی باقی ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران سے متعلق معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور کے معاہدے سے بالکل مختلف ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button