Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

امریکا ایران معاہدے کیلئے سب سے اہم کردار فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ادا کیا: واشنگٹن پوسٹ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور امن معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں سب سے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا، ایران اور خلیجی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے رکھے اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی فضا بحال کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے گزشتہ روز کے ایران کے دورے نے امن معاہدے کے مسودے کی تکمیل اور فریقین کے درمیان اس پر اتفاق کی فضا بھی ہموار کی۔واشنگٹن ٹائمز نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہفتے کی صبح معاہدے کے ڈرافٹ پر اہم پیش رفت ہوئی اور فریقین مسودے پر متفق ہوگئے جس کے بعد سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی اور یہ اس وقت ہوا جب فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر تھے۔ادھر ایک اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارتکاری قرار دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button