Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

عیدالاضحی پر پنجاب بھر میں تاریخی صفائی آپریشن کیا جائے گا:وزیراطلاعات پنجاب

لاہور( آصف اقبال )صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر پنجاب بھر میں تاریخی صفائی آپریشن کیا جائے گا۔ذیشان رفیق کے مطابق 1 لاکھ 84 ہزار سینیٹری ورکرز، 60 ہزار مشینیں و گاڑیاں اور 12 ملین آلائش بیگز آپریشن کا حصہ ہوں گے جبکہ 4500 عید کیمپس قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 65 ہزار مساجد، 3527 عید گاہوں، 10 ہزار قبرستانوں اور اجتماعی قربانی کے مقامات کی خصوصی صفائی کی جائے گی۔ غیر قانونی ڈمپنگ پر 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ نگرانی ڈرونز اور سیف سٹی کیمروں سے کی جائے گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہری صفائی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں، آلائشیں گلیوں اور نالیوں میں نہ پھینکیں۔ انہوں نے بتایا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کو عرق گلاب سے دھویا جائے گا جبکہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button