نیویارک ریلی میں امریکی صدر کیخلاف نعرے بازی، شرکاء کی جانب سے ٹرمپ کو یہاں سے نکالو کے نعرے

نیویارک میں ریلی سے خطاب کے دوران امریکا کے صد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے لگ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران کئی بار لوگوں نے ان کےخلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کی۔ بعد افراد نے کہا کہ ٹرمپ کو یہاں سے نکال باہر کرو۔ایک بار صدر ٹرمپ چڑ گئے اور کہا کہ جاؤ گھر میں اپنی ماں کے پاس جاؤ۔ پھر کسی کو حکم دیا کہ تقریر کےدوران مداخلت کرنیوالے اس شخص کو گھر میں اس کی ممی کے پاس لے جاؤ۔ صدر ٹرمپ نے کچھ دیر انتظارکیا پھر بولے کہ یہ شخص جو کچھ نہیں کہہ رہا وہ یہ ہے کہ اس کی امی یہ سب کچھ ٹی وی پر دیکھ رہی ہیں اور اسے انجوائے کر رہی ہیں۔اسی ریلی کےدوران صدر ٹرمپ نے اپنے علمی امتحان کا بھی دلچسپ قصہ سنایا۔ امریکی صدر نے شرکا کو بتایا کہ انہیں کئی بڑے ہندسوں کو زبانی ضرب، تقسیم، نفی اور حاصل کو پھر ضرب دینے کا کہا گیا تھا اس کے باوجود ان کاجواب درست تھا، جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ وہ 20 سال سے یہ امتحان لے رہا ہے اور کبھی نہیں دیکھا کہ کسی شخص نے اتنا درست جواب دیا ہو۔



