کھیل
جنوبی افریقہ کو اپنی ون ڈے تاریخ میں سب سے بڑی شکست

جنوبی افریقہ کو اپنی ون ڈے تاریخ میں سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔میکے میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 276 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔432 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 155 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ڈیوالڈ بریوس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 28 گیندوں پر پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے۔ٹونی ڈی زورزی 33، کپتان ٹمباباووما 19، کوربن بوش 17، رائن ریکلٹن 11، ویان ملڈر 5، ایڈن مارکرام اور کیشو مہاراج دو،دو جبکہ ٹرسٹان اسٹبز ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ سینوران متھوسامی نو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔