Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

’’جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘‘ چینی صدر نے دنیا کو خبردار کردیا

چینی صدر شی جنگ پنگ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا ایک بار پھر ’جنگل کے قانون‘ کی طرف واپس جانے کے خطرے سے دوچار ہے، جہاں طاقتور ممالک اپنی طاقت کے زور پر فیصلے مسلط کرتے ہیں۔بیجنگ میں روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان مضبوط سیاسی اعتماد اور اسٹریٹجک تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کی کامیابی کی بنیادی وجہ ہے۔روسی صدر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ روس اور چین کے تعلقات اس وقت غیر معمولی سطح پر پہنچ چکے ہیں اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ترقی اور استحکام میں مزید تعاون بڑھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات مسلسل بہتر ہو رہے ہیں، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران روس چین کیلئے ایک قابل اعتماد توانائی فراہم کنندہ ثابت ہو رہا ہے۔ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے تعلقات عالمی استحکام اور بین الاقوامی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو مل کر ایک “منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم” کی تعمیر کیلئے کام کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button