Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

پاکستان سچائی اور حقائق کی جنگ جیت گیا،بھارت اعتراف پر مجبور

سچائی اور حقائق پر مبنی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت کا بھارت سے بھی اعتراف کیا جانے لگا۔بھارت پاکستان کیخلاف اپنے گمراہ گن بیانیے کی ترویج کیلئے اپنے تمام وسائل اور پراکسیز کو استعمال کررہا ہے، مودی حکومت کے جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی بیانیے کے باوجود پاکستانی موقف درست اور سچا ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت کے سابق ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اروند گپتا نے بھی اعتراف کرلیا کہ پاکستان کا بیانیہ جیت چکا ہے۔اروند گپتا نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ اس لیے کامیاب ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے دہائیوں سے اس پر محنت کی ہے، آئی ایس آئی، آئی ایس پی آر اور دیگراداروں سے وابستہ لوگ مختلف پلیٹ فارمز پرسرگرم ہیں، پاکستان نے بھارتی بیانیے کے توڑ کیلئے طویل حکمت عملی کے تحت کام کیا ہے۔سابق بھارتی ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اروند گپتا نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ خلیجی جنگ کے تناظر میں ایران نے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ماہرین کے مطابق جب خود بھارت کے سابق اعلیٰ سیکیورٹی حکام اپنے بیانیے پرشکوک وشبہات کا اظہار کریں تو اس پرسوالات اٹھنا فطری ہے، بھارت نے عالمی سطح پر اپنے عمومی تاثر پر زیادہ توجہ دی جبکہ پاکستان نے مؤثر سفارتکاری سے اپنے موقف کی سچائی کو ثابت کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button