بین الاقوامی
Trending

امریکی حملے سے ایران کا جوہری فیول سائیکل متاثر نہیں ہوا: ڈپٹی چیئرمین روسی سکیورٹی کونسل

ماسکو: روس کی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدیدوف نے کہا ہے کہ امریکی حملے سے ایران کا جوہری فیول سائیکل متاثر نہیں ہوا۔ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر بیان جاری کرتے ہوئے روس کی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا حملے سے ایران کا جوہری فیول سائیکل متاثر نہیں ہوا البتہ کچھ معمولی نقصانات ہوئے ہیں۔میدیدوف نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد بھی ایران میں یورینیئم کی افزودگی کا عمل جاری رہے گا بلکہ اس وقت بہت سارے ملک ایران کو براہ راست اپنے جوہری وارہیڈز دینے کے لیے تیار ہیں۔روسی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران کا نظام حکومت نہ صرف محفوظ رہا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہوچکا، جو لوگ پہلے سپریم لیڈر کے مخالف تھے آج وہ بھی ان کی حمایت میں ریلیاں کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button