Select Language
شوبز

برطانوی گلوکار زین ملک اسپتال میں زیرِ علاج، اب حالت کیسی ہے؟

برطانوی گلوکار زین ملک کی صحت سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق وہ اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ڈاکٹروں کے مشورے پر اپنی تمام مصروفیات محدود کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار نے اپنی نئی البم کوناکول کی تشہیری سرگرمیاں وقتی طور پر روک دی ہیں۔ اس فیصلے کے باعث ان کی متوقع شرکت مشہور پروگرام ’’دی ٹونائٹ شو اسٹارنگ جمی فالن‘‘ میں بھی مؤخر ہوگئی ہے، جبکہ مداحوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 33 سالہ گلوکار اس وقت ایک ماہر امراضِ قلب کی نگرانی میں ہیں اور صحت یابی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، تاہم ان کی بیماری کی نوعیت کے بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔یاد رہے کہ زین ملک نے 17 اپریل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسپتال کے بستر سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی حالت سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے بعد غیر متوقع طور پر بہتر محسوس کر رہے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button