Select Language
کھیل

جان سینا کے بعد ایک اور معروف ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہوگئے

ریسل مینیا 42 کے دوسرے دن کے آغاز ایک حیران کن لمحے سے ہوا جب مشہور زمانہ ریسلر بروک لیسنر کی مبینہ ریٹائرمنٹ نے مداحوں کو چونکا دیا۔لاس ویگاس کے الیجیئنٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے میں لیسنر کا سامنا نائجیرین جائنٹ اوبا فیمی سے تھا، جس میں فیمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں لیسنر کو شکست دے دی۔تاہم اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز لمحہ مقابلے کے بعد دیکھنے میں آیا، جب لیسنر رنگ کے درمیان بیٹھ گئے اور جذباتی انداز میں اپنے دستانے اور جوتے اتار کر رکھ دیے۔یہ عمل عام طور پر ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سمجھا جاتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے اپنے دیرینہ منیجر پال ہیمین کو گلے لگایا اور دونوں آبدیدہ ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button