Select Language
بین الاقوامی
Trending

ایران کے اربوں ڈالرکاراز فاش

ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران ایران نے اپنے بیرونِ ملک منجمد اثاثوں کی بحالی کا اہم مطالبہ اٹھایا ہے۔ تاہم ان اثاثوں کی درست مالیت کے حوالے سے کوئی حتمی اور تصدیق شدہ اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔ایرانی سرکاری رپورٹس اور ماہرین کے اندازوں کے مطابق ایران کے دنیا بھر میں منجمد اثاثوں کی مجموعی مالیت 100 ارب ڈالر سے زائد ہو سکتی ہے۔ یہ اثاثے دراصل وہ رقوم ہیں جو ایران نے تیل کی برآمدات اور دیگر ذرائع سے حاصل کیں، لیکن بین الاقوامی پابندیوں کے باعث مختلف ممالک کے بینکوں میں منجمد ہو گئیں۔ایران پر پابندیوں کا آغاز 1979 کے بعد ہوا اور اس کے جوہری پروگرام کے باعث وقت کے ساتھ ان میں مزید سختی آتی گئی۔ ان پابندیوں کی وجہ سے ایران کو اپنی کمائی گئی رقوم تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔رپورٹس کے مطابق ایران کے منجمد اثاثے مختلف ممالک میں موجود ہیں، جن میں چین میں کم از کم 20 ارب ڈالر، بھارت میں 7 ارب ڈالر، عراق میں تقریباً 6 ارب ڈالر، قطر میں 6 ارب ڈالر اور جاپان میں تقریباً 1.5 ارب ڈالر کے اثاثے شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button