Select Language
بین الاقوامی
Trending

سپین،آئرلینڈ اور سلووینیا کی اسرائیل سے دوریاں بڑھنے لگیں

سلووینیا، اسپین اور آئرلینڈ نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے معاہدے (ایسوسی ایشن ٹریٹی) کی معطلی پر غور کرے۔یہ مطالبہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل سامنے آیا، جو لگسمبرگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ہسپانوی وزیر خارجہ حوزے مینوئیل البرس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان تینوں ممالک نے مشترکہ طور پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس کو خط ارسال کیا ہے۔اس خط میں یورپی یونین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اپنی پالیسی کا فوری جائزہ لے اور موجودہ صورتحال کے تناظر میں عملی اقدامات کرے۔رپورٹ کے مطابق اس مطالبے کی ایک بڑی وجہ لبنان میں جاری کشیدگی اور اسرائیل کی جانب سے حال ہی میں منظور کیا گیا ایک متنازع قانون ہے، جس کے تحت اسرائیلی فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے فلسطینیوں کو پھانسی دی جا سکتی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال اور انسانی حقوق کے خدشات کے پیش نظر یورپی یونین کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے اور اسرائیل کے ساتھ معاہدے کی معطلی سمیت ممکنہ اقدامات پر غور کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button