ٹیکنالوجی

سائبیریا میں 2000 سال پرانی ٹیٹوز کی حامل خاتون کی باقیات دریافت

سائبیریا میں 2000 سال پرانی ٹیٹوز کی حامل ممی دریافت ہوئی ہے جو کہ خاتون کی باقیات ہیں۔یہ دریافت سائنسی لحاظ سے حیرت انگیز مانی جارہی ہے۔ یہ سائبیریا کے علاقے الٹائی پہاڑوں میں دریافت ہونے والی ایک قدیم خاتون کی ممی ہے جسے عموماً سائبیریا آئس میڈن کہا جاتا ہے۔یہ ممی روسی ماہرِ آثارِ قدیمہ ناتالیا پولوسماک نے دریافت کی۔ ممی پازیریک قبیلے سے تعلق رکھتی ہے جو تقریباً 2300 سے 2500 سال قبل اس علاقے میں آباد تھے۔ یہ ممی برفانی زمین میں محفوظ ہونے کی وجہ سے حیرت انگیز حد تک سالم حالت میں ملی ہے۔جدید انفراریڈ امیجنگ اور ڈیجیٹل اسکیننگ سے خاتون کی باقیات پر ٹیٹوز کو مزید واضح کیا گیا ہے۔ خاتون کے کندھوں، بازوؤں اور ہاتھوں پر تفصیلی جانوروں کی تصویریں کندہ ہیں مثلاً: ہرن، چیتا اور افسانوی مخلوقات وغیرہ۔یہ ٹیٹو نہایت نفاست اور ہنر مندی سے بنائے گئے تھے۔ ماہرین کے مطابق یہ قدیم ٹیٹو کے فن کی بہترین مثال ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیٹو سماجی حیثیت، مذہبی عقائد یا قبائلی شناخت کی علامت ہو سکتے ہیں۔بعض مؤرخین کے مطابق یہ خاتون اپنے قبیلے میں روحانی مقام رکھتی تھیں۔ ٹیٹوز کی ترتیب اور ڈیزائن اس زمانے کے علامتی نظام اور فنون لطیفہ کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button