Select Language
بین الاقوامی

ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں موجود غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی۔عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں موجود اُن ہزاروں غیر ملکی طلبہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں کی رجسٹریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی قانونی حیثیت حال ہی میں اچانک ختم کردی گئی تھی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد امریکا میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنے والے طالب علموں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ویزے منسوخ کردیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button