Select Language
بین الاقوامی

عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کیلئے بابراعظم نے شرٹ عطیہ کردی

اسٹار بیٹر بابراعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ان کی فاؤنڈیشن کیلئے ٹیسٹ جرسی عطیہ کردی۔برسبین میں آسٹریلوی اسٹار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دنوں فاؤنڈیشن کیلئے عطیات جمع کررہا ہوں، بابراعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی دی جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔اس موقع پر بابراعظم نے کہا کہ میں عثمان بھائی سے رابطے میں رہتا ہوں، میچز میں تو بات چیت ہوتی رہتی ہے، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں کچھ سپورٹ کرسکتا ہوں تو ضرور کروں گا۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کیلئے کچھ کر پانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

Related Articles

Back to top button