کامیاب یوٹیوبر کیسے بنیں؟

72

یوٹیوب دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو کونٹینٹ ویب سائٹ ہے، جہاں آپ کو انٹرٹینمنٹ اور خبروں کے ساتھ ساتھ بہت ساری پروفیشنل اور مثبت چیزیں بھی مل سکتی ہیں۔ ہم میں سے ہر دوسرا شخص یوٹیوب کا استعمال کرتا ہے اور حالیہ کورونائی لہر کے بعد بہت سارے افراد یوٹیوب پر چینل بنا کر اپنی مقبولیت اور آمدنی میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

ہم جس دور میں جی رہے ہیں یہ دنیا کی تاریخ کا ایک بہترین اور شاندار دور ہے۔ دنیا گلوبل ویلج سے گلوبل سٹریٹ پر آ گئی ہے، جس میں موجود ہر شخص اپنے مکان کی بالکنی سے سات سمندر پار کے شخص کو بھی ہاتھ ہلا کر سلام کر سکتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی ہر انسان کی دسترس میں ہے اور کوئی بھی خبر اب روشنی کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے سفر کر رہی ہے۔ آج کے زمانے میں اگر آپ کو ٹی وی، ریڈیو اور اخبار میں موقع نہ بھی ملے لیکن آپ کے پاس معلومات اور آئیڈیاز ہیں، آپ کے کونٹینٹ میں جان ہے، آپ بات چیت کر سکتے ہیں اور آپ کے پاس کیمرہ اور انٹرنیٹ کنکشن ہے تو پھر لاکھوں لوگ آپ کو فالو کر سکتے ہیں۔

یہ دور جس قدر سہولیات سے مزین اور تیز رفتار ہے اسی قدر خطرناک بھی ہے کیونکہ سوشل میڈیا کی صورت میں ہر شخص فائٹر جہاز میں بیٹھا ہوا ہے اور اس کا اچھا یا برا استعمال پوری دنیا کو متاثر کرتا ہے۔

یہ جذبہ بہت خوش آئند ہے کہ ہمارے اکثر نوجوان اس سوچ کی طرف آ رہے ہیں۔ یہ وقت کی ضرورت بھی ہے کیونکہ اب بہتر سے بہتر تعلیم اور پروفیشنل ٹپس آپ کو یوٹیوب پر باسانی مل سکتی ہیں۔

آج کی نشست میں ہم وہ بنیادی باتیں پیش کریں گے جو کسی بھی یوٹیوب چینل چلانے والے کے مائنڈسیٹ کے لیے بہت ضروری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.