تہران میں القاعدہ کی پناہ گاہ سے متعلق امریکی بیان خطرناک جھوٹ ہے، ایران

231

تہران: ایران کے وزیر خارجہ جواد طریف نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم القاعدہ اور داعش کا نشانہ رہے ہیں اور ہم نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرن کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم نے القاعدہ جیسی دہشت گرد جماعتوں کے خلاف جنگ کی ہے اور ہم ان کے تشدد کا شکار بھی رہے ہیں اس لیے ایران کو القاعدہ کا گڑھ کہنا مائیک پومپیو کا ایک “خطرناک جھوٹ” ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں جواد ظریف نے لکھا کہ ایران سے متعلق فرضی کہانیاں بنانے اور القاعدہ سے تعلق جوڑنے جیسے سفید جھوٹ سے مائیک پومپیو اپنی وزارت کے گنے چنے دنوں کا افسوناک خاتمہ کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.