مودی سرکارپر پلوامہ حملے سے متعلق کئی سوالات اٹھ گئے کہ 350 کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد پاکستان سے پلوامہ تک 8 لاکھ بھارتی فوج کے ناک کے نیچے سے کیسے اسمگل ہوگیا؟تفصیلات کے مطابق بھارت کے پلوامہ ڈرامے کو پانچ سال مکمل ہوگئے ، مودی سرکار پر پلوامہ حملے سے متعلق کئی سوالات اٹھ گئے اور پے در پے اٹھنے والے سوالات نے پلوامہ ڈرامے کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا۔14 فروری 2019 کو پلوامہ خودکش حملے میں 40 بھارتی فوجی مارے جانے پر مودی سرکار نے الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا تھا، پلوامہ ڈرامے میں جھوٹ پر جھوٹ بول کر ڈرامائی منظر نامہ پیش کیا گیا۔مودی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقیقت کا اعتراف کرنے کی بجائے پاکستان کا ایف-16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔عادل احمد کو 2016 سے 2018 تک 6 مرتبہ بھارتی فوج نے شک کی بنیاد پر زیر حراست رکھا، عادل احمد کے والدین کے مطابق بھارتی تشدد عادل احمد کے خود کش حملے کی سب سے بڑی وجہ تھا۔سوال یہ بھی ہے کہ جب خود کش حملہ اور دھماکہ خیز مواد مقامی ہے تو حملے کا الزام پاکستان پر کیسے لگایا جا سکتا ہے؟ 350 کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد پاکستان سے پلوامہ تک 8 لاکھ بھارتی فوج کے ناک کے نیچے سے کیسے اسمگل ہو گیا؟پاکستان ماضی میں بھی کئی بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے منصوبوں کو بے نقاب کر چکا ہے، 16 جنوری 2021 کو دی وائر کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملہ مودی سرکار کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا۔
0