Select Language
شوبز

سنیتا آہوجا نے بلا آخر گووندا سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

سینئر بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر لب کشائی کردی۔ کئی دنوں سے گووندا اور سنیتا کی طلاق کی خبروں نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا تھا اور سب ہی کو سنیتا آہوجا کے بیان کا انتظار تھا۔گووندا نے ان خبروں کو میڈیا والوں کے بزنس کرنے کا طریقہ قرار دیتے ہوئے انہیں درگزر کردیا تھا جس کے بعد اب ان کی اہلیہ نے بیان جاری کردیا ہے۔ سنیتا آہوجا نے علیحدگی کی ان خبروں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم دونوں کو کوئی الگ نہیں کرسکتا‘۔سنیتا آہوجا نے الگ رہنے کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’علیحدہ رہنے کا مطلب یہ ہے کہ جب وہ (گووندا) سیاست میں آئے، ہماری بیٹی بڑی ہو رہی تھی، اور پارٹی کے بہت سے کارکن ہمارے گھر آتے تھے اس لئے ہم نے اپنے گھر کے بالکل سامنے ایک دفتر کی جگہ لی تاکہ ہم اپنی شارٹس میں گھر میں آزادانہ گھوم پھر سکیں‘۔انہوں نے مزید کہا ’اگر اس دنیا میں کوئی یہ سوچتا ہے کہ وہ مجھے اور گووندا کو الگ کر سکتا ہے، تو وہ آگے آئے اور کوشش کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button