Select Language
کھیل

لیجنڈری کرکٹر ونود کامبلے کے کیریئر کی جدوجہد اور کسمپرسی کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں شامل ونود کامبلے کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ونود کامبلے کی 18 جنوری 2025 کو منائی جانے والی 53ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ونود کامبلے کی موجودہ زندگی، بیماری اور حالات کو فلم میں فوکس کیا جائے گا اس کے علاوہ اُن کے کرکٹ کیریئر کی جدوجہد پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔فلم کے پروڈیسر روی بھگ چاندکا ہیں جو پہلے ہی سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر فلم بنا چکے ہیں۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹس کے مطابق معروف مراٹھی اور ہندی فلمساز ابھیجیت دیشپانڈے فلم میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دیں گے۔ فلم کا مرکزی موضوع کامبلی کے ہندوستانی کرکٹ میں عروج اور ان کے زوال، ایک کرکٹر کے طور پر ان کے سفر اور ہندوستانی کرکٹ میں ان کے تعاون پر روشنی ڈالی جائے گی۔کامبلے کا کرکٹ میں شاندار کیریئر رکھتے تو ہیں مگر میدان سے باہر کے تنازعات اور ذاتی چیلنجوں کی وجہ سے اُن کا کرکٹ سفر متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں وہ کرکٹ سے جلد باہر ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button