بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا کے نئے ریسٹورنٹ میں ان کے سابق شوہر ارباز خان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ لنچ کرنے پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں اپنا نیا ریسٹورینٹ Scarlett House کھولا ہے جس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔جہاں ارباز خان اپنے والد سلیم خان، والدہ سلمیٰ خان اور ہیلن کے ہمراہ دوپہر کے کھانے کیلئے پہنچے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا وائرل ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارباز خان کے بیٹے ارہان خان اور سہیل خان کے بیٹے نروان خان اپنے دادی دادا کو سہارا دیتے ہوئے انہیں ریسٹورنٹ کی سیڑھیاں چڑھا رہے ہیں۔ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ارباز خان کی اہلیہ شوریٰ خان کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھائے جبکہ بھارتی میڈیا میں اس معاملے پر بحث جاری ہے۔دوسری جانب مداحوں کی جانب سے ارہان خان اور نروان خان کو دادا اور دادی کا بےحد خیال رکھنے پر خوب سراہا جارہا ہے۔یاد رہے کہ یہ ریسٹورنٹ ملائیکہ اروڑہ اور ان کے بیٹے ارہان خان نے مل کر کھولا ہے جس کی اوپننگ کی تقریب اب سے کچھ دن قبل کی گئی تھی۔
0